حکومت عوام کو تحفظ فراہم کر نے میں مکمل طور پر ناکام ہے، علامہ یوسف اعوان


لاہور ( سپیشل رپورٹر ) پاکستان پیپلز پارٹی علما ء و مشائخ ونگ پنجاب کے صدر و رُکن اسلامی نظر یاتی کو نسل پیر علامہ یو سف اعوان نے معر وف صحافی رضا رومی پر حملے کی سخت الفاظ میں مذ مت کر تے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت صرف جھوٹے دعوے کر نے میں مصر وف ہے جبکہ دہشت گرد سر عام گھوم رہے ہیں جہاں ملک کو تحفظ فراہم کرنے والے اور صحافی و دیگر ہی محفوظ نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ پو لیس صرف بھاری تنخواہیں لیتے ہوئے کر پشن میں مصروف ہے اور عوام سڑکوں پرمر رہی ہے حکومت عوام کو تحفظ فراہم کر نے میں مکمل طور پر ناکام ہے انہوں نے کہا کہ صحافی سچا ئی کو عوام تک پہنچا تے ہیں اسی لئے دہشت گر د عناصر اور مفاد پر ست خوف زدہ ہو کر اس طرح کی کارروائیاں کر تے ہیں اُن کا کہنا تھا کہ صحافیوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ اس طرح کی کارروائیوں سے نہیں ڈرتے مگر حکومت کو فوری طور پر کارروائی کر تے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر نے کیلئے اقدمات کر تے ہوئے غفلت بر تنے والے پولیس افسران کو فارغ کر دینا چاہیے ۔