ادویات کی قیمتوں میں اضافہ غریب کیلئے مصیبتوں کا پہاڑہے،منظوروٹوادویات کی قیمتوں میں اضافہ غریب کیلئے مصیبتوں کا پہاڑہے،منظوروٹو


لاہور( سپیشل رپورٹر) نا قابلِ یقین حد تک عام آدمی کے استعمال کی اشیاء میں قیمتوں کے اضافے کے علاوہ اب زندگی بچانے والی دوائیوں کی قیمتوں میں اضافہ یقیناًغریب عوام کا جینا دوبھر کر دیگا اور ضروری دوائیوں کی عدمِ دستیابی کی وجہ سے غریب طبقہ سے تعلق رکھنے والے مریضوں کے لیے ہسپتال سے اچھی خبر آنا انتہائی مشکل ہو گا ۔ یہ بات پنجاب پیپلزپارٹی کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے کہی۔ اُنہوں نے کہا کہ حال ہی میں زندگی بچانے والی دوائیوں کی قیمتوں میں 30فیصد اضافہ غریب طبقے کے لیے مصیبتوں کے پہاڑ کی مانند ہے جسے وہ عبور نہیں کر سکتے۔ وہ تو معمولی دوائیاں خریدنے سے بھی قاصر ہیں مہنگی دوائیاں علاج کے لیے کہا ں سے خریدیں گے۔