کچھ لو، کچھ دو،پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ریلوے بحالی و توسیعی معاہدہ متوقع

کچھ لو، کچھ دو،پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ریلوے بحالی و توسیعی معاہدہ ...
کچھ لو، کچھ دو،پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ریلوے بحالی و توسیعی معاہدہ متوقع
کیپشن: Saudi Arabia

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور،اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب نے ریلوے کی بحالی کیلئے پاکستان سے مدد مانگ لی ہے اور باضابطہ طورپر معاہدے پر آئندہ ماہ دستخط متوقع ہیں ، معاہدے کے تحت پہلے مرحلے میں 600ملازمین سعودی عرب جائیں گے ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان سعودی ریلوے کی بحالے کے توسیعی منصوبے میں تعاون کرے گاجس کے بدلے سعودی عرب پاکستانی ریلوے کا خسارہ کم کرنے میں مدددے گا۔ سعودی عرب کو ریلوے کے توسیعی منصوبے کے لیے تکنیکی ماہرین اور ریلوے کا سرپلس سٹاف دیاجائے گااور سعودی عرب ملازمین کو مستقل ملازمت ، ریلوے کو اضافے فنڈ دے گا جس سے پاکستانی ریلوے کا خسارہ کم کرنے میں مدد ملے گی ۔ ذرائع نے بتایاکہ پاکستانی ماہرین سعودی عرب میں ٹریک ، انجن ، کارگواورمسافرٹرینوں کی بحالی میں مدد دیں گے ۔

مزید :

بزنس -اہم خبریں -