ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم ہونے کا دعویٰ

ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم ہونے کا دعویٰ
ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم ہونے کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نیشنل ٹرانسمشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی ) نے دعویٰ کیاہے کہ مسلسل دوسرے روز بجلی کی طلب ورسد برابرہے جس کے بعد لوڈشیڈنگ عارضی طورپر ختم ہوگئی ہے ۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق پن بجلی کی پیداوار 3250جبکہ تھرمل سے 1520میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے ، ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 11,200اور طلب بھی 11,200میگاواٹ ہے جس کے بعد مسلسل دوسرے روز بھی بجلی کی طلب ورسد برابر ہے ۔این ٹی ڈی سی کے مطابق بارشوں کے بعد ملک بھر میں لوڈشیڈنگ ختم ہوگئی ہے لیکن مختلف مقامات سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ شام بھی مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے دو، دوگھنٹوںکی لوڈشیڈنگ کی گئی ۔

مزید :

بزنس -