نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں 1.88 روپے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی

نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں 1.88 روپے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی
نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں 1.88 روپے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے نرخوں میں 1.88 روپے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے۔ بجلی کے نرخوں میں کمی کی یہ منظوری فرنس آئل کی قیمتیں کم ہونے کے بعد دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس منظوری کے بعد جامشورو پاور کمپنی کے یونٹ ون کے ٹیرف میں ایک روپے 63 پیسے جبکہ جامشورو پاور پلانٹ 2,3,4 کے ٹیرف میں ایک روپے 88 پیسے فی یونٹ کی کمی کی منظوری دی گئی ہے۔ صارفین کو نرخوں میں کمی کا ریلیف ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دیا جائے گا جس کا اطلاق جون کے بلوں پر ہو گا۔

مزید :

بزنس -