ڈیلروں کو پٹرول کی من مانی قیمت مقرر کرنے کا اختیار دینے کی تجویز

ڈیلروں کو پٹرول کی من مانی قیمت مقرر کرنے کا اختیار دینے کی تجویز
ڈیلروں کو پٹرول کی من مانی قیمت مقرر کرنے کا اختیار دینے کی تجویز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پٹرولیم ڈیلروں کو من مانی قیمت مقرر کرنے کی تجویز تیار کرلی گئی ہے جس کی سمری تیار کرکے اقتصادی کمیٹی کو ارسال کردی گئی ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت پیٹرولیم نے پیٹرول میں یکساں قیمت کا میکنزم ختم کرنے کی سمری دوبارہ ای سی سی کو ارسال کی ہے جس کی منظوری کے بعد ڈیلرز مسابقتی رجحان سے پیٹرول کی قیمت مقرر کرنے میں آزاد ہوں گے۔ نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق ای سی سی کو ارسال کی گئی سمری میں پیٹرول پر ڈیلرز کا فکس مارجن ختم کرنے کی، ڈیزل پر ڈیلرز کا مارجن 40 پیسے فی لیٹر بڑھانے اور ڈیزل پر آئل مارکیٹنگ کمپنی کا مارجن 19 پیسے فی لیٹر بڑھانے کی سفارش کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سمری منظوری ہونے کی صورت میں پیٹرول پمپ مالکان اپنی مرضی کے نرخ مقرر کرنے میں آزاد ہوں گے اور ایک ہی شہر میں مختلف پمپس سے مختلف نرخوں پر پیٹرول دستیاب ہو گا۔ ذرائع کے مطابق ای سی سی کی جانب سے سمری پر کل منظوری دئے جانے کا امکان ہے۔

مزید :

بزنس -اہم خبریں -