گلگت بلتستان میں نادر قیمتی پتھروں کے وسیع ذخائر موجود ہیں: آفتاب حیدر
ہنزہ (اے پی پی) گلگت بلتستان میں نادر قیمتی پتھروں کے وسیع ذخائر موجود ہیں جن سے زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کرنے کیلئے حکومت اقدامات کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار گلگت بلتستان کے مشیر برائے جنگلات و معدنیات آفتاب حیدر نے منگل کو ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ معدنیات کی ترقی کیلئے حکومت نے مختلف محکموں میں قیمتی پتھروں اور تراشیدہ جواہر کٹائی اور پالش کے کورسز شروع کرائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مختلف این جی اوزبھی اس شعبہ کی ترقی کیلئے کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت علاقہ کے تاجروں کی سہولت کیلئے لیز دینے کی پالیسی بنانا چاہتی ہے۔