جیلیں منشیات فروشی کا گڑھ بن چکی ہیں،حکومت کچھ نہیں کر رہی:لاہور ہائیکورٹ

جیلیں منشیات فروشی کا گڑھ بن چکی ہیں،حکومت کچھ نہیں کر رہی:لاہور ہائیکورٹ
جیلیں منشیات فروشی کا گڑھ بن چکی ہیں،حکومت کچھ نہیں کر رہی:لاہور ہائیکورٹ
کیپشن: Jail

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ جیلیں منشیات فروشی کا گڑھ بن چکی ہیں اور حکومت کچھ نہیں کر رہی ، اگرضرورت پڑی تو وزیر اعلیٰ پنجاب کو نوٹس جاری کریں گے،جسٹس فرخ عرفان نے یہ ریمارکس منشیات کے عادی افراد کیلئے بحالی مراکز کے قیام کیلئے دائردرخواست کی سماعت کے دوران دیئے۔ردا قاضی اور سردار عثمان کی طرف سے دائر اس درخواست کی سماعت کے موقع پر سیکرٹری ایکسائزخالد مسعود نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت جیلوں میں قید نشہ کرنے والے افراد کی بحالی کیلئے اقدامات کر رہی ہے، لاہور اور راولپنڈی کی جیلوں میں بحالی کے مراکز قائم کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں، عدالت نے سیکرٹری ایکسائز کی سرزنش کرتے ہوئے رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا ۔ فاضل جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ دنیا اوپر جارہی ہے اور پاکستان نیچے جا رہاہے، حکمرانوں کی وجہ سے پاکستان تنزلی کی طرف جا رہا ہے، معاشرے میں نشہ کی لعنت میں اضافہ ہو رہا ہے، جیلیں منشیات فروشی کا گڑھ بن چکی ہیں اور حکومت اس لعنت کو روکنے کیلئے کوئی کام نہیں کر رہی۔عدالت نے سیکرٹری ایکسائز کو ہدایت کی جامع رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے اور آئندہ تاریخ پر سیکرٹری ایکسائز کو معطل کر دینگے، فاضل جج نے مزیدکہا کہ اگر کیس میں مثبت پیش رفت نہ ہوئے تو وزیر اعلیٰ کو نوٹس جاری کرینگے، عدالت نے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے سے کہا کہ اے این ایف منشیات کی روک تھام کیلئے عملی اقدامات نہیں کرتی بلکہ سمگلروں کے ساتھ صرف سود ے بازی کرتی ہے، اس کیس کی مزید سماعت30اپریل کو ہوگی۔

مزید :

جرم و انصاف -