کرپشن کیسز میں تفتیش کا دائرہ اختیار، حکومت اور ایف آئی اے سے جواب طلب

کرپشن کیسز میں تفتیش کا دائرہ اختیار، حکومت اور ایف آئی اے سے جواب طلب
کرپشن کیسز میں تفتیش کا دائرہ اختیار، حکومت اور ایف آئی اے سے جواب طلب
کیپشن: LahoreHighCourt

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے کرپشن کیسز میں تفتیش کے دائرہ اختیارکیخلاف دائر درخواست پروفاقی حکومت اور ایف آئی اے سے جواب طلب کر لیا۔جسٹس خالد محمود خان نے ٹھیکدار عاطف منیر کی درخواست کی سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل ایڈووکیٹ شیراز ذکاء نے عدالت کو بتایا کہ ایف آئی اے نے پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کی شکایت پر درخواست گزار کیخلاف قومی اسمبلی کے حلقہ98گوجرانوالہ میں سرکاری تعمیرات میں خور برد پر تفتیش شروع کررکھی ہے، انہوں نے عدالت کو بتایا کہ ایف آئی اے کے رولز کے تحت ایف آئی اے کو کرپشن کیسز میں تفتیش کا اختیار نہیں، سپریم کورٹ متعدد فیصلوں میں طے کر چکی ہے کہ نیب کرپشن کیسز کی تفتیش کر سکتا ہے، انہوں نے استدعا کی کہ ٹھیکیدار عاطف منیر جاری تفتیش روکی جائے جبکہ ایف آئی اے کو درخواست گزار کو ہراساں کرنے سے بھی روکا جائے ، ابتدائی دلائل کے بعد عدالت نے وفاقی حکومت اور ایف آئی اے سے 2ہفتوں میں جواب طلب کر لیا جبکہ ایف اے کو ہدایت کی ہے کہ درخواست کے حتمی فیصلے تک درخواست گزار کو گرفتار نہ کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -