غلط آدمی کو قتل کرنے والے تین کرائے کے قاتلوں کو قید

غلط آدمی کو قتل کرنے والے تین کرائے کے قاتلوں کو قید
غلط آدمی کو قتل کرنے والے تین کرائے کے قاتلوں کو قید
کیپشن: prisoners

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لیور پول (نیوز ڈیسک)برطانیہ کے شہر لیور پول میں غلط آدمی کو موت کے گھاٹ اتارنے والے تین کرائے کے قاتلوں کو قید کی سزا سنائی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق 31سالہ کرنسی ٹریڈر’’ جین او سو ‘‘کو 20سکینڈ میں 7گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا تھا ۔ تینوں قاتلوں کو سی سی ٹی وی کیمرہ نے نقاب اوڑھے جائے وقوعہ کی جانب جاتے دیکھ لیا تھا اور عدالت کے مطابق ان کا جرم شواہد سے ثابت ہوتا ہے ۔ تاہم اس کیس کا حیران کن پہلو یہ ہے کہ پولیس کے مطابق قاتلوں کو معاوضہ کسی اور شخص کو مارنے کا ادا کیا گیا تھا لیکن انہیں پہچاننے میں غلطی ہوئی اور انہوں نے ’’جین‘‘ کو قتل کر دیا ۔ تینوں قاتلوں ’’پال کروکئسن‘‘تھامس وائٹ اور جیورج مک گورن کو بالترتیب تیس ، بتیس اور چھبیس سال قید کی سزا سنائی گئی ہے ۔

مزید :

جرم و انصاف -