سکول ٹیچر شاگرد کی محبت میں گرفتار

سکول ٹیچر شاگرد کی محبت میں گرفتار
سکول ٹیچر شاگرد کی محبت میں گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میامی (بیورو رپورٹ) تعلیم کے شعبے سے وابستہ افراد کو دنیا بھر میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے لیکن تب کیا کیا جائے کہ اس شعبہ سے وابستہ افراد ہی اس شعبہ کو بدنام کرنے لگیں۔ کچھ ایسا ہی واقع امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لیک لینڈ میں پیش آیا ہے جہاں ایک 29 سالہ استانی نے اپنے 17 سالہ طلب علم کے ساتھ درجنوں بار اپنی حوس بجھائی، لڑکے کی والدہ کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے بیٹے کے موبائل میں میسج پڑھنے کے بعد شک ہوا اور انہوں نے استانی جینیفر کرسٹیس کو فون کرکے پوچھا تو اس نے اقرار کیا کہ وہ ان کے بیٹے سے محبت کرتی ہے۔ چونکہ لڑکے کی عمر 18 سال کے کم ہے لہٰذا خاتون ٹیچر کو کم عمر لڑکے کے ساتھ جنسی تعلقات رکھنے کی بنیاد پر گرفتار کرلیاگیا ہے۔ پولیس کو دئیے گئے بیان میں جینیفر کا کہنا ہے کہ اس نے گزشتہ پانچ ماہ میں 20 سے 30 بار لڑکے کے ساتھ جنسی تعلقات بنائے، وہ دونوں باہر گھومنے جاتے تھے اور خوب انجوائے کرتے تھے، اس دوران وہ حاملہ بھی ہوئی لیکن بچہ ضائع کردیا۔ خاتون ٹیچر کا کہنا تھا کہ وہ لڑکے کی محبت میں پوری طرح مبتلا ہے اور اسے اپنے کئے پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -