کار سوار امریکی بچوں کو اغوا کرنے والے خرکار بچوں کے شور شرابے سے فرار

کار سوار امریکی بچوں کو اغوا کرنے والے خرکار بچوں کے شور شرابے سے فرار
کار سوار امریکی بچوں کو اغوا کرنے والے خرکار بچوں کے شور شرابے سے فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سان انٹونیو (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست انٹونیو میں نامعلوم خرکاروں نے ایک کار میں بیٹھے سات سالہ جڑواں بچوں کو کار سمیت اغوا کرلیا۔ تاہم ان بچوں کے ایک سالہ تیسرے بھائی کے شور مچانے پر اغوا کار کو انہیں چھوڑ کر فرار ہونا پڑا۔ امریکی خاتون اپنے تین بچوں کو کار میں بٹھا کر پارکنگ میں ہی چھوڑ گئی۔ اتنی دیر میں ایک اغوا کار وہاں آیا اور پارک کردہ گاڑی سٹارٹ کرکے تینوں بچوں کو اغواء کرکے لے چلا۔ اس دوران ایک سالہ ننھے بچے نے زوردار آواز میں چیخ وپکار شروع کردی۔ ملزم صرف دس کلو میٹر گیا تھا کہ اسے مجبوراً گاڑی روکنا پڑی اور تینوں بچوں کو گاڑی میں چھوڑ کر بھاگ نکلا۔ بچوں کی ماں کا کہنا ہے کہ وہ چند لمحوں کے لئے بچوں کا فیڈر لینے شاپ پر گئی تھی کہ اغوا کار انہیں گاڑی سمیت لے اڑا۔ بچوں نے اپنے کھلونے سے ملزم پر بھی خوب وار کئے جس بنا پر وہ انہیں چھوڑ کر بھاگ نکلا۔

مزید :

جرم و انصاف -