گھریلو جھگڑے پر باپ نے معصوم بچے کا گلادبا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (سٹاف رپورٹر) کوٹ لکھپت کے علاقہ میں سیکیورٹی گارڈ باپ نے اپنے  8 ماہ کے بچے کو گلا دبا کر قتل کر دیا۔ پولیس نے بچے کی ماں کی درخواست پر باپ کیخلاف مقدمہ درج کرکے ملزم کو حراست میں لے لیا۔ پاک عرب سوسائٹی میں زیر تعمیر پلازہ کے سیکیورٹی گارڈ مرتضیٰ  کا اپنی بیوی کیساتھ معمولی جھگڑا ہوا تو اس نے غصہ میں آکر  8 ماہ کے بچے مصطفی کا گلا دبا دیا۔ بچے کی ماں کے شور کرنے پر اہل محلہ اکٹھا ہو گئے جنہوں نے فوری طور پر بچے کو  جنرل ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا۔  واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی ملزم اور اس کی فیملی کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ پاکپتن کے رہائشی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے بچے کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا گیا۔

مزید :

جرم و انصاف -