بیوی کو منانے میں ناکامی پر سنگدل باپ نے دو بچے قتل کردیئے

بیوی کو منانے میں ناکامی پر سنگدل باپ نے دو بچے قتل کردیئے
بیوی کو منانے میں ناکامی پر سنگدل باپ نے دو بچے قتل کردیئے
کیپشن: Nowshera

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نوشہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) کینٹ کے علاقے شادمان کالونی میں میکے میں خفا ہوکر رہنے والی بیوی کو منانے میں ناکامی پر سنگدل شوہر نے طیش میں آکراپنے ہی دو بیٹوںتین سالہ واعظ خان اور پانچ سالہ معیز خان کو سوتے میں گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ خفا بیوی کو بھی مارنے کی کوشش کی لیکن اس کے شورمچانے پر شوہر فرار ہوگیا۔ معصوم بچوں کی لاشیں اور ان کی والدہ نوشین اکبر کو تشویش ناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال نوشہرہ منتقل کردیا گیا۔ معصوم بچوں کا پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد نعشیں والدہ اور ماموں کے حوالے کردی گئیں۔ بدقسمت ماں نوشین اکبر کو بھی ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیا گیا۔ قاتل باپ کامران رسول کے خلاف تھانہ نوشہرہ کینٹ میں نوشین اکبر کی مدعیت میں دوہرے قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ۔

مزید :

جرم و انصاف -