جہاز نہیں تو کیا۔ ۔ ۔
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ایئرلائن انتظامیہ نے جہاز کی موجودگی کے بغیر ہی ٹکٹیں فروخت کردی اور بیرون ملک جانیوالے مسافر رات بھر ایئرپورٹ پر خوار ہوتے رہے ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے بدھ کی شب دس بجے قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی پرواز پی کے 747کو مدینہ کیلئے روانہ ہونا تھالیکن جہاز ہی موجود نہیں تھاجس کے لیے مسافر ایئرپورٹ پر مارے مارے پھرتے رہے ۔ مسافروں نے احتجاج بھی کیا اور بالآخر 12گھنٹے کی تاخیر کے بعد پرواز مسافر کولے کر بیرون ملک روانہ ہوگئی ۔ پی آئی اے کے ترجمان نے دعویٰ کیاکہ جہاز کی عدم موجودگی کے بارے میں پہلے ہی مسافروں کو بتادیاگیاتھا۔دوسری طرف اندرون ملک جانیوالی پروازیں بھی غیرمعمولی تاخیر کا شکار ہیں ، اسلام آباد سے کوئٹہ جانیوالی پرواز اب 9گھنٹے تاخیر کے ساتھ جمعرات کی رات 8بجے کوئٹہ کے لیے روانہ ہوگی اور اِ س تاخیر کی وجہ موسم کی خرابی بتائی جارہی ہے ۔