برطانوی تاریخ کے کم عمرترین غیر شادی شدہ والدین

برطانوی تاریخ کے کم عمرترین غیر شادی شدہ والدین
برطانوی تاریخ کے کم عمرترین غیر شادی شدہ والدین
کیپشن: Youngest Parents

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں پرائمری سکول میں زیر تعلیم لڑکا اور لڑکی ملک کی تاریخ کے کم عمر ترین غیر شادی شدہ  والدین بن گئے ہیں جبکہ نومولود کی نانی کی عمر بھی تیس سال سے کم ہے  ۔ برطانوی اخبار کے مطابق 7 پاﺅنڈ وزنی بچی کو جنم دینے والی ننھی ماں کی عمر اس وقت 12 سال اور 3 ماہ جبکہ بچی کے باپ کی عمر 13 سال ہے۔ دونوں ایک ہی پرائمری سکول میں زیرتعلیم ہیں اوران دونوں کے درمیان گزشتہ ایک سال سے دوستی تھی اور  لیکن نکاح نہیں ہوا تاہم قانونی مسائل کے باعث دونوں کا نام اور مزید شناخت  ظاہر نہیں کی گئی۔نومولود کی ماں بننے والی لڑکی کی ماں کی عمر بھی ابھی صرف 27 سال ہے، اس طرح وہ بھی ملک کی کم عمر ترین نانی بن گئی ہے۔شمالی لندن میں رہائش پذیر لڑکی اور لڑکے کے والدین کا کہنا ہے کہ دونوں اپنے ہاں نئے مہمان کی آمد پر بہت خوش تھے اور اس سلسلے میں دونوں نے مل کر ہی ساری تیاری کی ہے اور دونوں شادی کے بندھن میں بھی بندھنا چاہتے ہیں تاہم ملکی قانون کے مطابق اس وقت ایسا ممکن نہیں۔دوسری جانب 12سالہ ماں نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ ایک بار پھر اسکول جاکر اپنا تعلیم کا سلسلہ دوبارہ شروع کرے گی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -