دشمن مرے تے خوشیاں کرئیے۔۔۔

دشمن مرے تے خوشیاں کرئیے۔۔۔
دشمن مرے تے خوشیاں کرئیے۔۔۔
کیپشن: apple-samsung

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سان فرانسکو (بیورو رپورٹ)ایپل اور سام سنگ کے درمیان جاری مقدمے میں پیش کئے جانے والی دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سام سنگ کی ’’سیلز‘‘کے سربراہ نے ایپل کے بانی ’’سٹیو جابز ‘‘کو اپنی کمپنی کے لئے ترقی کا موقع قرار دیا ۔ پیش کی جانے والی ای میلز کے مطابق سام سنگ حکام کو خطرہ تھا کہ 2011ء میں سٹیو  جابز کی موت سے ایپل کو ملنے والی توجہ کے باعث ان کے ماڈل ’’ایس 2‘‘کی لانچنگ متاثر ہو سکتی ہے ۔ اس موقع پر سام سنگ امریکہ کے سربراہ نے لکھا کہ ہمیں اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہی موقع ہے جب ہم آئی فون پر حملہ کر سکتے ہیں ۔ میں بار بار اس بات کا تذکرہ کرنے پر معذرت خواہ ہوں اور اگر سب اس پر متفق نہیں تو میں دوبارہ یہ بات نہیں کروں گا لیکن ہمیں اپنی حکمت عملی سمجھنے کی ضرورت ہے ۔ یہ سوال بھی اٹھایا گیا کہ گوگل سے پوچھا جائے آیا وہ ایپل پر حملہ کرنے کے لئے رضا مند ہے ؟ ان کا کہنا تھا کہ سام سنگ گوگل کا سافٹ ویئر استعمال کر رہا ہے اور ضروری ہے کہ اس لڑائی میں گوگل اپنا کردار اداکرے ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ 2012میں واقعی سام سنگ نے تشہیری مہموں میں ایپل کو ٹارگٹ کیا اور ایپل کے کمپنی دستاویزات میں بھی سام سنگ کی اس حکمت عملی کے بارے میں پریشانی کا اظہار کیا گیا ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -