نیویارک کے ریسٹورنٹ میں کاکروچوں کا راج

نیویارک کے ریسٹورنٹ میں کاکروچوں کا راج
نیویارک کے ریسٹورنٹ میں کاکروچوں کا راج
کیپشن: cockroach

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک (نیوز ڈیسک) عموماً دیکھنے میں آیا ہے کہ ترقی پذیر ممالک میں ریستوران میں صفائی کا خاص خیال نہیں رکھا جاتا لیکن حال ہی میں نیویارک کے ایک ریسٹورنٹ میں ایسا واقع پیش آیا جس سے معلوم ہوتا ہے کہ انسانوں کا حال ہر جگہ ایک سا ہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق دو روز قبل ایک آدمی نیویارک کے ریسٹورنٹ میں کھانا کھارہا تھا کہ چھت سے ایک کاکروچ اس کی ٹیبل پر آگرا۔ چند ہی لمحوں میں گرنے والے کاکروچوں کی تعداد پانچ ہوگئی۔ امریکی اخبار ’’اوبزور‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے اس کا کہنا تھا کہ یہ کوئی معمولی کاکروچ نہیں تھے بلکہ ایک انچ سے بھی لمبے تھے۔ اسی طرح ایک کاکروچ کھانا کھاتے شخص کی گود میں آگرا اور ایک اگلی ٹیبل پر بیٹھے ہوئے آدمی کی ٹانگ پر چڑھنے لگا۔ ایسے میں ایک گاہک نے آواز لگائی، آج کوئی معمولی دن نہیں ہے، بارش ہورہی ہے۔ اس واقعہ پر ’’بلیوربن ریسٹورنٹ‘‘ کے بانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیسے ہی یہ مسئلہ ہمارے سامنے آیا ہم نے اس کے خلاف جنگ شروع کردی۔ ہم نے کیڑے مار سروس محنت کرکے ڈھونڈی اور اچھی طرح صفائی کروائی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ محنت سے ڈھونڈی جانے والی کیڑے مار سروس بھی دو دکانیں دور ہی واقع ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -