ہزاروں جاپانیوں کی واحد محبوبہ

ہزاروں جاپانیوں کی واحد محبوبہ
ہزاروں جاپانیوں کی واحد محبوبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹوکیو (نیوز ڈیسک) ہزاروں جاپانی نوجوان اس وقت ننٹینڈو کی ایک کمپیوٹر گیم ”لو پلس“ کے سمر میں گرفتار ہیں، اس گیم میں ”رنکو“ اور اس جیسی دو اور لڑکیوں کے کردار دکھائے گئے ہیں اور انہیں کھیلنے والا ان تصوارتی خواتین سے رشتہ قائم کرسکتا ہے۔ یہ رہتی تو سکرین کے اندر ہیں لیکن گفتگو بالکل گرل فرینڈ کی طرح کرتی ہیں۔ جاپانی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ جاپانی نوجوانوں میں یہ رجحان انتہائی خطرناک ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق 16-19 سال کے 30 فیصد جاپانیوں کو کسی بھی جنسی عمل میں کوئی دلچسپی نہیں اور یہ ایک بنیادی وجہ ہے کہ اس کی شرح پیدائش میں مسلسل کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔ جاپانی اخبار میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں بہت سے نوجوانوں سے اس حوالے سے سوالات پوچھے گئے ہیں۔ ویڈیو گیم گرل فرینڈ کے ساتھ تعلقات قائم کرنے والے بیشتر افراد کا کہنا ہے کہ وہ اس رشتے کے بارے میں بے حد سنجیدہ ہیں۔ مقامی زبان میں ایسے افراد کو ”اٹاکو“ کہا جاتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ تصورتی رشتے نبھانا اصل زندگی سے زیادہ آسان ہے۔ آپ کو شادی کے بارے میں فکر مند نہیں ہونا پڑتا اور کام بھی متاثر نہیں ہوتا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اکثر مقامات پر اب نوجوان ان ”خیالی خواتین“ کے ساتھ کھانا کھاتے یا وقت بتاتے نظر بھی آتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کو اس رجحان پر قابو پانے کے لئے اقدامات کرنے چاہئیں اور یہ کسی طور بھی جاپان کے مستقبل کے لئے فائدہ مند نہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -