چین میں مسکرانے کی تربیت شروع
بیجنگ(بیورورپورٹ)چین میں نوجوان دوشیزاﺅں کو کالج،کمپنیوں میں مسکرانے کا طریقہ سیکھایا جا رہا ہے تاکہ وہ جب عملی زندگی میں داخل ہوں تو اپنے پیسے سے وابستہ گاہکوں یا سیاحوں کو سمائل دینے اورامپریس کرنے کا طریقہ بھی معلوم ہو ۔چینی حکومت چاہتی ہے کہ ہے کہ وہ بیرون ملک سے آنیوالے لوگوں کو مسکراتاہواچہرہ دکھائیں اوراِس ضمن میں ٹریننگ دی جارہی ہے ۔ بے ڈھنگے انداز سے منہ کھول کر ہنسی یا مسکرانے کی بجائے وہ اس انداز سے سمائل دیں کہ دیکھنے والا خوش ہو جائے اورسمائل دیتے وقت انکے ہونٹ ایک ملی میٹر سے زائد نہیں کھلنے چاہیں ۔مسکرانے کی پریکٹس کے دوران ایک چوپ سٹک استعمال کی جارہی ہے اور کہاجارہاہے کہ چوپ سٹک ہر جگہ دستیاب ہے ،مسکراہٹ سکھانے کا اس سے آسان طریقہ کوئی نہیں ہوسکتا۔ٹریننگ کے دوران اِس بات پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے کہ ہونٹ چوپ سٹک سے نہ چھونے پائیں ۔شہری جب کسی ہوٹل ‘ ریسٹورنٹ ‘ یا ٹور آپریٹر گائیڈ ‘ کوچ ٹریول سروس ‘ میں ملازمت کریں تو انہیں اپنی مسکراہٹ سے مسافروں یا گاہکوں کو متاثرکرنے میں مدد ملے ۔