کھیل کھیل میں موت کو گلے لگالیا

کھیل کھیل میں موت کو گلے لگالیا
کھیل کھیل میں موت کو گلے لگالیا
کیپشن: Daska Childrens

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈسکہ(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر) کھیلتے ہوئے چاول کے ٹرنک میں گھسنے والے دومعصوم بچے دم گھٹنے سے انتقال کرگئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ڈسکہ کے محلہ محمد پورہ کے رہائشی محنت کش افتخار کا چھ سالہ بیٹا سکند اور اسکے کزن اعجاز کی دو سالہ بیٹی ایمان فاطمہ دن گیارہ بجے سے غائب تھے جن کی محلہ میں تلاش کی گئی لیکن کہیں پتہ نہ چلا۔ تین بجے کے قریب ایمان کی والدہ نے چھت پر سکھانے کے لئے رکھے چاول کے ٹرنک کو اُٹھایا تو بند ٹرنک میں سے دونوں بچوں کی لاشیں برآمد ہوئیں جسکی خبر ملتے ہی دونوں گھروں میں صفِ ماتم بچھ گئی ۔چھ سالہ سکندر دوسری جماعت کا طالبِ علم تھا۔ بتایاگیاہے کہ بچے کھیلتے ہوئے ٹرنک میں چھپ گئے اور اِسی دوران ٹرنک کا دروازہ بند ہوگیا، دھوپ کی وجہ سے ٹرنک کے اندر درجہ حرارت بڑھنے اور آکسیجن کی کمی کی وجہ سے دونوں کی موت واقع ہوگئی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -