ریوالور چھپانے کی ”مخصوص“ جگہ
واشنگٹن (نیوز رپورٹ)انسان ہتھیار کو کئی جگہوں پر چھپا تا ہے۔ کچھ لوگ اسے قمیض کے نیچے رکھ لیتے ہیں تو کچھ لوگ اسے ٹانگ کے ساتھ لگالیتے ہیں۔ لیکن امریکی پولیس اس وقت چکراگئی جب انہیں معلوم ہوا کہ ایک خوبرو لڑکی نے ریوالر اپنے نازک حصے میں چھپا لیا۔ پولیس نے ریاست ٹینزی کی19سالہ لڑکی ”ڈالس آرچر“کو منسوخ شدہ لائسنس پر گاڑی چلانے پر گرفتار کیا۔ اسے جب جیل میں منتقل کرنے کے لئے لیڈی پولیس نے اس کے جسمانی تلاشی لی تو اس نے باقی ساتھیوں کو خبردار کرتے ہو ئے کہا کہ لڑکی کے نچلے حصے میں کوئی ”نامعلوم چیز“موجود ہے۔ بعد ازاں لڑکی کو باتھ روم لے جایا گیا اور ایک چار انچ کا ریوالور برآمد کیا۔ پولیس کے مطابق امریکی ساختہ ریوالور کی قیمت 250ڈالر (25ہزار روپے)ہے اور یہ 2013میں ایک گاڑی سے چوری ہوا تھا۔ تحقیقات میں علم ہوا کہ یہ ریوالور 70سالہ ”جان سوتھر“کا ہے۔ ریوالور کے مالک کا کہنا تھا کہ ہتھیار کی چوری کی رپورٹ انہو ں نے پولیس اسٹیشن میں درج کروادی تھی۔جب انہیں یہ بتایا گیا کہ یہ کدھر تھا تو ان کے منہ سے بے ساختہ نکلا کہ اب وہ گن کو بلیچ سے صاف کرکے استعمال کریں گے۔ پولیس نے لڑکی کو چھ ہزار ڈالر (6لاکھ روپے) کی ضمانت پر رہا کر دیا ہے۔