ڈینٹسٹ کی نا اہلی ، 23 سالہ نوجوان کے تمام 32 دانت نکال دیئے
میسوری(خصوصی رپورٹ )یہاں ایک شخص ڈینٹسٹ کی نا اہلی کے باعث اپنے تمام درست دانتوں سے ہاتھ دھو بیٹھا،23سالہ سکائیلر کنگ نامی شخص نے عدالت میں ڈاکٹر کیخلاف دعویٰ دائر کر دیا۔بتایا گیا ہے کہ سکائیلرڈینٹسٹ کے پاس گیا جس پر اسے بتایا گیا کہ اگر اس نے تمام دانت نہ نکلوائے تو اسے خون کے کلوٹس بننے کی شدید بیماری لاحق ہو جائیگی۔ یہ سن کر اس نے تمام دانت نکلوا دیئے مگر بعد ازاں اسے ایک ا ور میڈیکل رپورٹ سے پتہ چلا کہ اس کے دانت نکالنے کی ضرور ت نہیں تھی، بلکہ وہ علاج سے سو فیصد درست ہو سکتے تھے۔ سکائیلر کو تمام دانت نکلوانے کیلئے 5235ڈالر کی رقم خرچ کرنا پڑی۔متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ ستم یہ ہے کہ اب اس کے پاس اتنے بھی پیسے نہیں کہ وہ نئے دانت لگوا سکے چنانچہ اسے بغیر دانتوں کے ہی گذارہ کرنا ہو گا۔اب اس نے بھاری رقم کیلئے دعویٰ دائر کر دیا ہے۔یاد رہے کہ گذشتہ برس بھی انڈیانا ریاست کے ایک شخص کیساتھ بھی ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا۔ 21سالہ کرسٹوفر ڈینٹسٹ کے پاس صرف تین دانت نکلوانے گیا تھا مگر جب وہ کلینک سے باہر نکلا تو اس کے منہ میں ایک بھی دانت نہیں تھا۔