خواتین کی تعلیم کیلئے موبائل فون پروگرام شروع کرنے کافیصلہ

خواتین کی تعلیم کیلئے موبائل فون پروگرام شروع کرنے کافیصلہ
خواتین کی تعلیم کیلئے موبائل فون پروگرام شروع کرنے کافیصلہ
کیپشن: Digital Education Project

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (خصوصی رپورٹ ) صوبائی حکومت نے اندرون سندھ خواتین کی تعلیم کے لیے موبائل فون پروگرام شروع کرنے کافیصلہ کرلیاہے جس کے تحت ابتدائی طورپر اُن خواتین پر فوکس کیاجائے گاجوکبھی سکول نہیں گئیں ۔ پاکستان سوشل اینڈ لونگ سٹینڈرڈ میئرمینٹ سروے 2011-12ءکے مطابق پاکستان میں مردوں کی شرح خواندگی 70فیصد اورخواتین کی 47فیصدہے ۔سندھ کے شہری علاقوں میں مردوں کی شرح خواندگی 85اورخواتین کی 70فیصدہے لیکن صوبے کے دیہی علاقوں میں مردوں کی شرح خواندگی 58اور خواتین کی 23فیصد ہے ۔ چھ ماہ کے عرصے پر محیط ڈیجیٹل لٹریسی پراجیکٹ اِسی سال شروع ہونے کا امکان ہے جس کا بنیادی ہدف 15سے 25سالہ لڑکیاں ہوں گی ۔ پراجیکٹ کے سینئر منیجر غلام نبی لغاری نے بتایاکہ ایک خاتون کوارڈینیٹر ہفتے میں ایک بار مخصوص طلباءکے گھرجائیں گی جبکہ موبائل کے ذریعے متواتر لیکچر دیاجائے گا،پہلے مرحلے میں میسج کے ذریعے سبق بھیجا جائے گااور اگر فیملیز راضی ہوگئیں توپھر کلاسیں شروع کردی جائیں گی ۔اُنہوں نے بتایاکہ طلباءکا انتخاب کرتے وقت اُن خواتین کو فوقیت دی جائے گی جو کچھ پڑھے لکھی ہوں گی۔