قتل کرکے بیٹے کو برف میں لگا دیا

قتل کرکے بیٹے کو برف میں لگا دیا
قتل کرکے بیٹے کو برف میں لگا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہوسٹن(بیورورپورٹ)ایک بھارتی نزاد امریکی خاتون 'پلاوی دھاون' پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے ہی بیٹے 'ارناو دھاون' کو قتل کر کے تین دن تک برف پہ لٹائے رکھا.تفصیلات کے مطابق  ٹیکساس کی عدالت میں ایک کیس لایا  گیا ہے جس  میں  ایک دس سالہ بچے کے قتل کا الزام اس کی ماں پہ  لگایا جا رہا ہے. یہ الزام اس لئے لگایا جا رہا ہے کیونکہ بچے کی موت کے بعد بچے کی ماں نے نہ تو ہسپتال سے رابطہ کیا اور نے ہی پولیس میں کوئی رپورٹ درج کرائی بلکہ بچے کی لاش کو اپنے ہی گھر کے باتھ روم کے ٹب میں برف پر لٹا دیا اور  بچے کی لاش تین دن تک برف پر ہی پڑی رہی.  ہسپتال ذرائع کے مطابق بچے کی موت کی وجوہات کا اندازہ نہیں لگایا جا سکا مگر زیادہ امکان اسی بات کا ہے کہ موت قدرتی تھی.  بچے کی ماں نے عدالت میں اپنا بیان درج کرتے ہوے کہا کہ وہ جب اپنے بیٹے کو صبح سکول کے لئے جگانے آئے تو وہ نہیں جاگا، پہلے تو وہ سمجھی کہ بچہ سکول نہ جانے کہ لئے بہانہ کر رہا ہے لیکن جب اس نے زبردستی بچے کو اٹھا کر باتھروم لے جانا چاہا تو اسے احساس ہوا کہ بچے کی موت ہو چکی ہے. چونکہ بچے کا باپ کسی کام کے سلسلے میں شہر سے باہر گیا ہوا تھا، اس نے اپنے بیٹے کی لاش کو برف پے رکھ تاکہ باپ کے آنے پر اس کی موجودگی میں بچے کی آخری رسومات ہندو مذھب کے مطابق ادا کی جا سکیں.  بچے کی ماں کا پرزور اسرار تھا کہ اس نے کبھی بھی اپنے بیٹے کو تکلف پہنچانے کی کوشش نہیں کی اور نہ ہی اسے قتل کیا. کیس عدالت میں زیر سماعت ہے.

مزید :

تعلیم و صحت -