دوسروں کونصیحت اور خود۔۔۔

دوسروں کونصیحت اور خود۔۔۔
دوسروں کونصیحت اور خود۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بالٹی مور (نیوز ڈیسک)کبھی کبھی ایسے واقعات پیش آتے ہیں کہ جن کے بارے میں سن کر انسان کی بے اختیار ہنسی نکل جاتی ہے۔ ایساہی ایک واقعہ امریکی شہر بالٹی مور میں بھی پیش آیا۔گزشتہ ہفتے یہاں کھانے کے معیار کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق یقینی بنانے کے موضوع پر ایک سیمینار منعقد ہوا۔ اس کانفرنس میں کم از کم 1500ماہرین صحت نے شرکت کی اورموضوع پر اظہار خیال کرتے ہوئے اپنی تجاویز پیش کیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ کانفرنس میں دیا جانے والا کھانا کھانے کے اگلے روز درجنوں افراد نے پیٹ میں درد اور الٹیوں کی شکایت کی۔مقامی ڈاکٹرز کے مطابق ان کی طبیعت میں خرابی کا باعث کانفرنس میں دیا جانے والا کھانا بنا۔اب مقامی محکمہ صحت کے حکام اس واقعہ کی تفتیش کر رہے ہیں۔

مزید :

تعلیم و صحت -