سکول ٹیچر نے طالبعلم کی ریڑھ کی ہڈی توڑدی

سکول ٹیچر نے طالبعلم کی ریڑھ کی ہڈی توڑدی
سکول ٹیچر نے طالبعلم کی ریڑھ کی ہڈی توڑدی
کیپشن: School Teacher

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شیخوپورہ (مانیٹرنگ ڈیسک)گورنمنٹ بوائز ہائی سکول رفیق آباد نارنگ منڈی میں میں ٹیچرز نے ساتویں جماعت کے 11سالہ طالب علم علی حسن کو پائپ مار مارکر اسکی ریڑھ کی ہڈی توڑ دی، زخمی طالب علم کو تشویشناک حالت میں میو ہسپتال لاہور میں ریفر کر دیا گیا ہے۔ بچے کے والد اقدس علی نے محلہ محمد پورہ شہریوں کے ہمراہ شدید احتجاج کرتے ہوئے بتایا اس کا بچہ سکول گیا تو 2 ٹیچرز نے کتابیں کم لانے پر اسے مرغا بنایا اور پھر پلاسٹک پائپ سے وحشیانہ تشددکرتے رہے۔ بچہ خون میں لت پت ہوکر بیہوش ہوگیا جسے نارنگ منڈی ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بچے کی تشویش ناک حالت کے پیش نظر اسے لاہور میو ہسپتال بھجوادیا ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -