شنگھائی میں فحش میلے کا آغاز
شنگھائی (بیورو رپورٹ) چین کے شہر شنگھائی میں ایک دلچسپ مگر شرمناک میلے کا آغاز ہوگیا ہے۔ یہ میلہ چھ دن تک جاری رہے گا اور بروز اتوار (20 اپریل) تک چلے گا۔ اس میلے کو دیکھنے کے لئے بین الاقوامی سیاح بھی آرہے ہیں۔ اس میلے میں مختلف قسم کے جنسی تسکین کے کھلونے رکھے گئے ہیں۔ میلے میں مردوں اورعورتوں کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔ میلے کے شرکاء کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی میں اس قدر ترقی دیکھ کر وہ حیرت زدہ ہیں ان کا کہنا تھا کہ اس میلے کے ذریعے ان کی معلومات میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق اس طرح کی اشیاء نا صرف چین بلکہ یورپ، امریکہ، کنیڈا، آسٹریلیا اور جاپان میں بہت مقبول ہیں جبکہ حالیہ دنوں میں بھارت میں بھی ان اشیاء کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ مسلم ممالک بھی اب ان اشیاء کے خریدار بن چکے ہیں۔