پاکستانی اداکارہ کی عمران ہاشمی سے شرارتیں
کیپ ٹاؤن(مانیٹرنگ ڈیسک) ویسے تو عمران ہاشمی اپنی ’اعلیٰ‘ اداکاری کے لئے بہت مشہور ہیں اور اُن کے کچھ سین اس قدر بولڈ ہوتے ہیں کہ فلم بین حیران ہو جاتے ہیں لیکن ایک پاکستانی اداکارہ جو ان کے ساتھ ایک نئی آنے والی فلم ’مسٹر نٹورلال‘ میں کام کر رہی ہیں نے شرارت کرتے ہوئے عمران ہاشمی کو ہی بے وقوف بنا دیا۔پاکستانی اداکارہ ہمیما ملک جو کہ اپنی پہلی بالی ووڈ فلم میں کام کر رہی ہیں نے عمران ہاشمی کو بے وقوف بنانے کی ٹھانی۔ فلم ’مسٹر نٹورلال‘ کی شوٹنگ کا آخری دن تھا اور ہمیما کو ایک دلچسپ شرارت سوجھی،انھوں نے فلم کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سونالی کو اپنے ساتھ ملایا۔ جو عمران ہاشمی اور ایک اور اداکار کنال دیش مکھ کو صبح ہی سے یہ بتانے لگی تھیں کہ حمیماکی طبیعت ٹھیک نہیں ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ دوپہر کا کھانا بھی کھانے نہیں کھا پائیں۔ عمران کو ہمیما کی فکر لاحق تھی۔اسی دوران ہمیما کا سین مکمل ہو چکا تھا، انھوں نے اپنے ہوٹل کے کمرے کی جانب قدرے بوجھل چلنا شروع کر دیا اور تھوری ہی دیر بعد بے ہوشی کا ڈرامہ کرتے ہوئے گر گیں۔ عمران ہاشمی ان کے پاس بھاگے اور پریشانی کے عالم میں اُن سے خیریت دریافت کی، تھوڑی دیر بعد اداکارہ نے آنکھیں کھولیں، قہقہہ لگایا اور کہا کہ وہ شرارت کر رہی تھیں۔ ان کا یہ مذاق آج کل بھارتی میڈیا میں کافی گردش کر رہا ہے.