امریکی کانگریس کو مصیبت پڑگئی

امریکی کانگریس کو مصیبت پڑگئی
امریکی کانگریس کو مصیبت پڑگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی کانگریس کو 20 سال سے ایک مسئلے کا سامنا ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ دنیا کے طاقتور ترین افراد کے پاس اس چھوٹے سے مسلے کا کوئی حل نہیں۔ یہ مسئلہ ہے ہر ماہ ڈاک میں بالغوں کے میگزین ”ہسٹلر“ کی موصولی کا، رسالے کے بانی ”لیری فلنٹ“ نے 1983ء میں ہسٹلر میگزین کی امریکی کانگریس کے ہر رکن کو بھیجنا شروع کردی۔ یہ جریدا عریاں تصاویر اور فحش مناظر مضامین سے بھرپور ہوتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ارکان کانگریس نے اس جریدے کو بند کرنے کی کوشش بھی کی لیکن کامیابی نہ ہوئی۔ 1984ء میں کانگریس کے 264 دفاتر نے امریکی ڈاکخانے کو شکایات جمع کرائیں۔ اس پر امریکی پوسٹل سروس نے عدالت سے رجوع کرلیا، دو سال سماعت کے بعد عدالت نے فیصلہ سنایا مہینے میں ایک مرتبہ موصول کرنا کانگریس پر بوجھ نہیں ہوسکتا۔ اگر انہیں یہ پسند نہیں تو ردی میں پھینک دیا کریں۔ رسالے کی انتظانیہ نے موقف اختیار کیا تھا کہ ارکان کانگریس کو امریکی شہری کوئی بھی تحریر بھیج سکتے ہیں، یہ ان کا آئینی حق ہے۔ نتیجہ یہ کہ 20 سال بعد بھی رسالے کی 535 کاپیاں کانگریس دفاتر ہر ماہ پہنچ جاتی ہیں۔ اسے سادہ لفافے میں پیک کیا جاتا ہے اور اکثر یہ نئے آنے والے سٹاف کے لئے پریشانی کا سبب بن جاتا ہے۔ معلوم نہیں امریکی ارکان کانگریس اس کے ساتھ کیا کرتے ہیں۔

مزید :

تفریح -