باس پر غصہ نکالنے کا دلچسپ طریقہ
شنگھائی (نیوز ڈیسک) ایک چینی شخص نے اپنے باس پر غصہ اس کے گھر بطخ کے 1,130 بچے بھیج کر نکالا۔ تفصیلات کے مطابق شیانگ نامی آدمی نے تین سال قبل ملازمت چھوڑی تو باس کے ساتھ واجبات پر تنازعہ پیدا ہوگیا۔ اس کے باس بنگ کا کہنا تھا کہ اس نے تمام واجبات ادا کردئیے ہیں جبکہ شیانگ کا موقف تھا کہ اس کے ذمہ 3 ہزار چینی یوآن (قریباً 55 ہزار پاکستانی روپے) اب بھی باقی ہیں۔ بالآخر تنگ آکر شیانگ نے اپنے باس کو سبق سکھانے کا انوکھا طریقہ نکالا۔ اس نے ایک فارم سے 1,130 بطخ کے چوزے بنگ کے گھر ڈلیور کرانے کا آرڈر کردیا۔ جب اس سے رقم طلب کی گئی تو اس نے جواب دیا کہ اس کے باس سے ہی لو۔ بنگ کا گھر بطخ کے بچوں سے بھر گیا اور معاملہ پولیس تک پنچ گیا۔ اس کے نتیجے میں بنگ کو ٹرانسپورٹ کا کرایہ اور اس واقعہ میں مرنے والے چوہوں کا معاؤضہ ادا کرنا پڑا جبکہ پولیس نے دونوں کو ہدایت دی ہے کہ رقم کا تنازعہ متعلقہ حکام کے پاس لے کر جائیں۔