گھر کو چڑیا گھر بنا دیا
میامی (بیورو نیوز)کرسٹینا اور بیری جینکس نے 7لاکھ ڈالر (7 کروڑروپے) صرف ایک چھوٹے سے کمرے اور 274ایکٹر فارم ہاؤس پر لگادیئے کیونکہ انہوں نے اپنے گھر کو جانوروں کے لئے مخصوص کیا ہے۔ گھر کا سب سے اہم فیچر بڑی بڑی کھڑکیاں ہیں او ر دونوں نے میں پرندے ، کتے ، بلیاں اور طرح طرح کے جانور پال رکھے ہیں ۔ جبکہ زرا فوں، چیتوں،شیروں اور دیگر جانوروں کے لئے جگہ بھی مخصوص کی گئی ہے۔ کرسٹینا اور بیری جینکس کے پاس 55سے زائد مختلف انواع کے جانور ہیں۔ ان کے گھر میں داخل ہوں تو یوں لگتا ہے کہ کسی جنگل یا چڑیا گھر میں انسان داخل ہوا ہے۔ ان دونوں کا کہنا ہے کہ ان کی زندگی بس ان جانوروں کے گرد ہی گھومتی ہے اور وہ ان کی دیکھ بھال کے علاوہ کوئی اور کام کرتے ہیں نہ ہی کہیں آتے جاتے ہیں .