ریما خان پھر فلم بنانے کی تیاریوں میں، ڈیڑھ ماہ قیام کا ارادہ

ریما خان پھر فلم بنانے کی تیاریوں میں، ڈیڑھ ماہ قیام کا ارادہ
ریما خان پھر فلم بنانے کی تیاریوں میں، ڈیڑھ ماہ قیام کا ارادہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ ریما خان ایک مرتبہ پھر فلم بنانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں جس کے لئے وہ ان دنوں پاکستان میں مختلف افراد سے ملاقاتوں میں مصروف ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ریما خان پروڈیروسر شان مصطفےٰ کی معاؤنت سے فلم بنانے کا ارادہ رکھتی ہیں اور اس سلسلے میں دونوں کے درمیان کئی ابتدائی بات چیت ہوچکی ہے۔ ریما خان کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ لاہور میں ڈیڑھ ماہ قیام کے دوران سجاد گل، شہزاد گل، شان، پرویز کلیم، ریمبو اور صاحبہ سمیت اپنے دوستوں اور شوبز کے دیگر لوگوں سے ملاقات کے ساتھ ساتھ ٹی وی پروگراموں میں بھی شرکت کریں گی۔ یاد رہے کہ ریما خان کی بطور اداکار وہدایتکارہ آخری فلم ”لو میں“ تھی۔

مزید :

تفریح -