بطخ کا حملہ مہنگا پڑ گیا

بطخ کا حملہ مہنگا پڑ گیا
Attack
کیپشن: Duck

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(بیورورپورٹ) ایک امریکی خاتون نے سینتھیا رڈل نے ایک بطخ کے حملہ کے بعد بطخ کی مالکن کے خلاف 2.7ملین ڈالر (پونے تین کروڑ روپے)ہرجانے کا دعویٰ کردیا۔ سنتھیارڈل کا کہنا ہے کہ لولیتا روزکی کی بطخ نے اسے سڑک پر حملے کا نشانہ بنایا۔ رڈل کے وکیل نے بتایا ” بطخ نے اپنے پر پھڑ پھڑاتے ہوئے حملہ کردیا، جس کے نتیجہ میں رڈل نیچے گر گئی اور اس کا بازو دو جگہوں سے ٹوٹ گیا“ وکیل نے کہا کہ ورڈل کو کہنی اور کندھے پر بھی زخم آئے۔ رڈل کی درخواست میں کہا گیا کہ روز کو معلوم تھا کہ اس کی بطخ میں لوگوں پر حملہ آور ہونے کا غیر معمولی رویہ موجود ہے۔ روز پر یہ الزام لگایا گیا ہے کہ اس نے لوگوں کو بلاوجہ خطرے میں ڈالا ہے کیونکہ اس نے نہ ہی بطخ کو گھر میں بند رکھا اور نہ ہی لوگوں کو اس خطرہ سے آگاہ کیا۔ الزامات میں یہ بھی کہاگیا کہ یہ بطخ نیم پاگل ہے اور اس سے پہلے بس سٹاپ پر سکول کے بچوں پر بھی حملہ کرچکی ہے۔

مزید :

تفریح -