پولینڈ کے شہری سلمان خان کی حرکتوں سے پریشان

پولینڈ کے شہری سلمان خان کی حرکتوں سے پریشان
Khan
کیپشن: Salman

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

وارسا(بیورو رپورٹ)سلمان خان دنیا بھر میں اپنے ایکشنز کی وجہ بہت سے مشہور ہیں نے پولینڈ میں لوگوں کو پریشان کر دیا۔پولیڈ پولیس کے دفاتر میں اس وقت خوفزدہ لوگوں کی فون کالز کا تانتا بندھ گیا جب انہوں نے دارالحکومت وارسا میں ایک ڈبل ڈیکر بس کو دریا میں گرتے دیکھا۔ لیکن بیچارے لوگوں کو یہ معلوم نہ تھا کہ یہ تو بالی ووڈ کی ایک فلم کی عکس بندی ہورہی تھی۔ یہ منظر دراصل بالی ووڈ فلم ”کک“ میں ایک کار کے تعاقب کے دوران پیش آنے والا ”حادثہ“ تھا۔ ایک 22سالہ خاتون نے اپنی حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ”میں نے پل کے عین اوپر ایک بس کو دیکھا اور حیران رہ گئی کہ لندن کی ڈبل ڈیکر بس وارسا میں کیا کررہی ہے، پھر یہ بس آگے بڑھی اور پل سے لڑھک کر دریا میں جاگری۔“ پولیس کی وضاحتوں کے باوجود لوگوں کو شکایات جاری رہیں۔ ایک 45 سالہ شخص نے مقامی ٹی وی کو بتایا ”انہوں نے صرف0 1500 پاؤنڈ دے کر پل کو بند کردیا، لیکن اپنے کام سے لیٹ ہونے والے لوگوں کو کتنا نقصان ہوا۔“ مشتعل شہریوں نے فیس بک پر ایک گروپ بنالیا ہے تاکہ وہ بھی 15000 پاؤنڈ اکٹھے کرکے پل کے اوپر باربی کیو منعقد کرسکیں۔ بالی ووڈ فلم کے ڈائریکٹر ساجد نادیادوالا ہیں اور اس میں سلمان خان بھی کام کررہے ہیں۔

مزید :

تفریح -