مون سو ن "آدھا"رہا:محکمہ موسمیات

مون سو ن "آدھا"رہا:محکمہ موسمیات
مون سو ن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق href="https://dailypakistan.com.pk/tag/مون">مون سون کی بارشیں معمول سے 50 فیصد کم ہوئی ہیں جبکہ جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں رواں ہفتے کے اختتام تک خاطر خواہ بارش کا کوئی امکان نہیں ۔ ڈائریکٹر موسمیات ڈاکٹر محمد حنیف نے بتایا ہے کہ غیر معمولی طور پر کم بارشوں کے باعث سندھ اور پنجاب میں چاول کی فصل متاثر ہو رہی ہیں جبکہ منگل کی رات راولپنڈی، اسلام آباد، مری، سیالکوٹ، ایبٹ آباد میں کہیں کہیں گر ج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد میں اگلے دو روز کے دوران گرمی اور حبس کی شدت برقرار رہے گی، اس کے بعد بعض بالائی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ ڈائریکٹر موسمیات کا کہنا تھا کہ اگلے چند روز تک ملک کے اکثر علاقوں میں گرمی اور حبس کی شدت جاری رہنے کا امکان ہے۔

مزید :

ماحولیات -