قو م نے چاہا تو4 نومبر ملک میں انقلاب کا نقطہ آغاز بن جائے گا:ڈاکٹر طاہرالقادری

قو م نے چاہا تو4 نومبر ملک میں انقلاب کا نقطہ آغاز بن جائے گا:ڈاکٹر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(وقائع نگار) شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ میری روح پاکستان میں ہے،4 نومبر کو مینار پاکستان میں عوام سے ملاقات ہوگی ۔ملک کی حفاظت،آ ئین اور قومی اداروں کی بحالی ،پاکستان کی تکمیل اور غریبوں کے چہروں کی مسکراہٹ کی واپسی کا عملی حل دے کر قوم کو نجات کا راستہ دکھا دوں گا ۔قوم نے چاہا تو 4 نومبر ملک میں انقلاب کا نقطہ آغاز بن جائے گا اور ملک کی حفاظت،سا لمیت ،خودمختاری،حقیقی آزادی اور خوشحالی کا راستہ نکل آئے گا۔جمہوریت چند بڑوں کی عیاشی کا نظام ہے۔جمہوریت ،سیاست انتخابات،اسلام اور غریب عوام کے نام پر گزشتہ 50سال سے قوم کے ساتھ دھوکہ ہو رہا ہے ۔موجودہ انتخابی نظام کو نہ بدلا گیا تو آئندہ 100 انتخابات کے نتیجے میں کوئی حقیقی تبدیلی نہ آسکے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک منہاج القرآن کے سالانہ عالمی روحانی اجتماع میں شریک لاکھوں افراد کی طرف سے وطن واپس آکر ملک بچانے کے مطالبے پر کیا۔پنڈال میں عوام سینکڑوں بینرز لے کر شریک تھے جن پر طاہر القادری واپس آﺅ ملک بچاﺅ، مظلوموں کا مسیحا طاہر القادری،طاہر القادری آئے گا پاکستان بچائے گااور کم بیک ٹو پاکستان کے نعرے درج تھے۔ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ گذشتہ 50 سال سے پاکستان سے سیاست ہو رہی ہے۔پاکستان میں سیاست اور انتخابات ایک ہی حقیقت کے دو نام ہیں اور یہ سراسر دھوکہ ہے۔انہوں نے عوام کے نعروں کے جواب میں کہا کہ میں آپ کے جذبات کا احترام کرتا ہوں۔پاکستان کے حالات دیکھ کر میرا دل خون کے آنسو روتا ہے۔ پاکستانی معاشرہ درندوں کا معاشرہ بنتا جا رہا ہے۔عوام پانی،بجلی،گیس کی بنیادی ضرورتوں کو ترس گئے ہیں، انکی جان و مال اور عزت کی حفاظت ختم ہو گئی ہے ۔نوجوان نسل مایوس ہو رہی ہے اور وطن سے محبت کا جذبہ مفقود ہو رہا ہے اور لوگ سوچنے پر مجبور ہو رہے ہیں کہ پاکستان کیوں بنایا گیا؟انہوں نے کہ موجودہ انتخابی نظام چند خاندانوں کو مل کر عوام کا آخری قطرہ تک نچوڑنے کا موقع فراہم کرے گا،اس لئے نظام کی تبدیلی کے بغیر الیکشن ملک اور عوام کو تباہی کے گڑھے میں دھکیلنے کے مترادف ہو گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سا لمیت کےلئے ملک کے ہر فرد کو کردار ادا کرنا ہے کیونکہ پاکستان کو اغیار کا ٹکڑا بنایا جا رہا ہے ۔قوم کو غیرت ایمانی کے ساتھ اٹھ کر اپنی آزادی کی حفاظت کرنا ہو گی۔سالانہ روحانی اجتماع سے تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے صدر ڈاکٹر حسن محی الدین القادری،صدر فیڈرل کونسل ڈاکٹر حسین محی الدین القادری، پیر امین الحسنات شاہ،فیض الرحمان درانی اور ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے بھی خطاب کیا۔                   

مزید :

صفحہ اول -