گوادر کو اب تک فری پورٹ بن جانا چاہئے تھا، پاکستان کی ترقی کیلئے حکومت اور فوج ایک پیج پر ہے: نواز شریف
گوادر (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ گوادر جتنی توجہ کا مستحق ہے اتنی توجہ نہیں دی گئی، گوادر کو ہانگ کانگ اور سنگاپور کی طرف پر فری پورٹ ہونا چاہئے۔ گوادر میں ترقیاتی منصوبوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کیلئے سیاسی اور فوجی قیادت ایک ہی صفحے پر ہیں اور پاکستان کے سیاسی، سماجی اور معاشی مسائل کے حل کیلئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گوادر جتنی توجہ کا مستحق تھا اتنی توجہ نہیں دی گئی، گوادر کو اب تک فری پورٹ بن جانا چاہئے تھا۔