شوہر نے بیوی کو تیزاب پلادیا
حیدرآباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) ٹنڈو جام کی تالپور کالونی میں شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کوتیزاب پلا دیا جسے تشویشناک حالت میں حیدر آباد کے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابقو شوہر نے تیزاب پلانے سے پہلے بیوی پر تشدد بھی کیاتھا ۔ متاثرہ خاتون کے بھائی کے مطابق اس کا بہنوئی اکثر بیوی پر تشدد کرتا تھا۔