نامناسب لباس پر نوکری سے ہاتھ دھونے پڑگئے

نامناسب لباس پر نوکری سے ہاتھ دھونے پڑگئے
نامناسب لباس پر نوکری سے ہاتھ دھونے پڑگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹورنٹو (نیوز ڈیسک)کینیڈین فلائٹ ٹریننگ کمپنی نے اپنے ایک ٹیچرکو نوکری سے نکال دیا کیونکہ وہ ٹی وی پر ”غیر مناسب“ لباس پہن کر آیا اور اس طرح ملک کی بدنامی کا سبب بنا۔ ”مچل کا ساڈو“نامی ٹیچر ملائیشین طیارے کی گمشدگی کے معاملے پر تبصرہ کرنے کے لئے سی این این پر آیا تھا۔اس دوران اس نے جینز اور ٹی شرٹ پہن رکھی تھی۔ یو فلائی نامی فلائٹ ٹریننگ کمپنی کے سربراہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کاساڈو نے غیر پیشہ وارانہ لباس پہنا اور اس طرح بین الاقوامی میڈیا پر ملک کی بد نامی کا باعث بنا۔اس کے مطابق کمپنی کو اس کے لباس کے بارے میں متعدد شکایات موصول ہوئیں۔ مزید یہ کہ اگلے روز وہ نوکری پر بھی دیر سے آیا۔دوسری جانب ٹیچر نے ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے چند روز سے میں ایک نئے لڑکے کی تربیت کر رہا تھا۔ اب اسے کام آگیا ہے تو مجھے نوکری سے نکال دیا گیا ہے۔

مزید :

انسانی حقوق -