میری بیٹی کا خیال رکھنا، خودکشی کرنیوالے باپ کا خط

میری بیٹی کا خیال رکھنا، خودکشی کرنیوالے باپ کا خط
میری بیٹی کا خیال رکھنا، خودکشی کرنیوالے باپ کا خط
کیپشن: Suicide

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)کئی مقامات پر باپ اپنی ہی اولاد کو قتل کردیتاہے تو کسی کو مرتے ہوئے بھی اپنی بیٹی کی فکر لاحق ہے ، اترپردیش میں مالی مشکلات سے تنگ آکر خودکشی کرنے والے شخص نے بی جے پی کے وزیراعظم کیلئے نامزد امیدوار نریندر موددی کے نام خط چھوڑا ہے کہ وہ اس کی 6 سالہ بیٹی کا خیال رکھیں۔ پولیس کے مطابق ٹرین کے سامنے کود کر خودکشی کرنے والے اوم پرکاش تیواڑی نے مودی کے نام خط میں لکھا کہ ڈیئر نریندر مودی جی ،آپ بھارت کے وزیراعظم بننے والے ہیں، میں مالی مشکلات کی وجہ سے خود کشی کررہا ہوں، میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ میری موت کے بعد میری بیٹی کا خیال رکھیں۔

مزید :

انسانی حقوق -