سعودی عرب میں تباہی پھیلانے والی سانس کی بیماری کا امریکہ میں علاج دریافت

سعودی عرب میں تباہی پھیلانے والی سانس کی بیماری کا امریکہ میں علاج دریافت
سعودی عرب میں تباہی پھیلانے والی سانس کی بیماری کا امریکہ میں علاج دریافت
کیپشن: Saudi Arab

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ (نیوز ڈیسک) ’’یونیورسٹی آف میری لینڈ‘‘ کے تحقیق کاروں کی ایک ٹیم اور دوا ساز کمپنی ’’نواویکس‘‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے MERSبیماری کے علاج کا چوہوں پر کامیاب تجربہ کیا ہے۔ ’’مڈل ایسٹرن ریسپائریٹری سنڈورم‘‘ (میرز) نے ان دنوں سعودی عرب میں اب تک قریباً 340 لوگوں کو متاثر کیا ہے اور اس کے باعث 102اموات ہوچکی ہیں۔ اب تک اس کا کوئی مصدقہ طریقہ علاج دریافت نہیں ہوسکا اور یہ سانس کی بیماری بڑی تیزی سے پھیل رہی ہے۔ اب ان ماہرین کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس ’’انٹی باڈیز‘‘ تشکیل دی ہیں جو اس وائرس کے مقابلے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ اس دوا کا چوہوں پر کامیاب تجربہ کیا گیا ہے اور اگلے مرحلے پر ایسے اونٹوں پر ٹیسٹ کیا جائے گا، ماہرین کا خیال ہے کہ یہ بیماری اونٹوں سے پھیل رہی ہے لہٰذا اگر ان میں سے اس بیماری کا صفایا کردیا جائے تو انسانوں کو بھی محفوظ کیا جاسکتا ہے۔