خبر ایک نظر میں <<

سعودی عرب نے غیرقانونی تارکین وطن کیخلاف تین ماہ کیلئے کارروائی روکدی

07 اپریل 2013 (11:42)
سعودی عرب نے غیرقانونی تارکین وطن کیخلاف تین ماہ کیلئے کارروائی روکدی

 ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف کارروائی تین ماہ کے لیے روکنے کی ہدایت کردی ہے۔ سعودی عرب کے سرکاری اخبارکی رپورٹ کے مطابق غیرقانونی ورکرزکو یہ مہلت ان کی کفالت اور اقامت کی قانونی حیثیت بحال کرنے کے لیے دی گئی ہے۔شاہ عبداللہ نے وزارت داخلہ اوروزارت محنت کوہدایت کردی ہے کہ سعودی عرب کے لیبراوررہائش کے قوانین توڑنے والے غیرملکی ورکرز کوموقع دیاجائے کہ وہ اپنے معاملات کو تین ماہ کے دوران کلیئر کرالیں، اس مہلت کی مدت میں اضافہ نہیں کیاجائیگا۔واضح رہے کہ گزشتہ چندماہ میں سعودی عرب سے دولاکھ سے زائدغیرملکیوں کو بے دخل کیا جاچکا ہے۔

مزید

پاکستان سمیت دنیا کے نو ایٹمی ممالک کے خلاف عالمی عدالت میں مقدمہ دائر
پاکستان سمیت دنیا کے نو ایٹمی ممالک کے خلاف عالمی عدالت میں مقدمہ ...
دنیا کو اسلامی انتہا پسندی کے خلاف آواز اٹھانا ہو گی
دنیا کو اسلامی انتہا پسندی کے خلاف آواز اٹھانا ہو گی...
امریکی اب امیر ترین نہیں رہے
امریکی اب امیر ترین نہیں رہے ...
حافظ سعید کا بی جے پی کو جواب
حافظ سعید کا بی جے پی کو جواب...

تبصرے