الیکشن لڑسکتے ہو لیکن ووٹ کی اجازت نہیں
بلگام (بیورو رپورٹ)بھارتی ریاست کرنا ٹکا کی جیلوں میں قید کم ازکم 13ہزار قیدی آنے والے عام انتخابات میں ووٹ نہیں ڈال سکیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ان قیدیوں کو انتخابات میں کسی نشست پر انتخابات لڑنے کی اجازت تو ہے لیکن انہیں ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بلگام کی جیل میں اس وقت 1200افراد قید ہیں جبکہ کرناٹکا ریاست کی مختلف جیلوں میں قیدیوں کی تعداد 13ہزار ہے ۔ جیل میں ایک قیدی کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کو اس بات کا نوٹس لیتے ہوئے تمام قیدیوں کے لئے ووٹنگ کا انتظام کرنا چاہئے۔