ہٹلر ارجنٹائن فرار ہو گیا تھا : ایف بی آئی
لندن (بیورونیوز)حال ہی میں جاری کی گئی ایف بی آئی کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ (نازی جرمنی کے حکمران ) ہٹلر شاید جنوبی امریکہ کے ملک ارجنٹائن فرار ہو گیا تھا۔اکثر یہ سننے میں آتا ہے کہ ہٹلر نے خود کشی کر لی تھی لیکن ایجنسی نے اپنے جاسوسوں کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ جب اپریل 1945ء میں جرمن فوج نے ہتھیار ڈالے تو اس کے اڑھائی ہفتے بعد ہٹلر چند اور لوگوں کے ساتھ ایک آبدوز میں ارجنٹائن فرار ہو گیا تھا۔ ارجنٹائن پہنچ کر ہٹلر اور ان کے چند ساتھی گھوڑوں پر بیٹھ کر پہاڑی سلسلے ’’اینڈیز‘‘کے جنوبی حصے کی طرف روپوش ہو گئے تھے۔دستاویز میں مزید کہا گیا ہے کہ ہٹلر نے اپنی مشہور زمانہ موچھیں بھی صاف کر دی تھیں اور انکی جگہ نئی مگر تھوڑی لمبی موچھیں رکھی تھیں جبکہ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اسے سانس اور معدے کی بیماری بھی لاحق ہو گئی تھیں ۔ایف بی آئی کی اس رپورٹ پر اعتبار کرنا مشکل ہے کیونکہ ایک اور مخبر نے ایف بی آئی کو یہ خبر بھی دی تھی کہ ہٹلر شاید امریکہ کے شہر نیو یارک میں روپوش ہو گیا تھا اور وہاں بھی اس نے اپنی موچھیں صاف کر لی تھیں ۔ ایک اور مخبر کا کہنا تھا کہ ہٹلر سوئز لینڈ میں پا یا گیا تھا ۔ حقیقت کچھ بھی ہو لیکن ہٹلر کی روپوشی کی کہانی ابھی تک معمہ ہی ہے ۔