برطانوی روزے داروں کے لئے خوشخبری

برطانوی روزے داروں کے لئے خوشخبری
برطانوی روزے داروں کے لئے خوشخبری
کیپشن: ramadan_moon_mosque

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 مانچسٹر (بیورو رپوٹ)برطانوی اساتذہ کی تنظیم’’ایسوسی ایشن آف ٹیچرز‘‘نے مطالبہ کیا ہے کہ اے او راو لیول کے امتحانات صبح کے وقت لئے جائیں تاکہ روزہ دار مسلمان بچوں کی کارکردگی بھوک کی وجہ سے متاثر نہ ہو ۔ اگلے پانچ سال کے دوران رمضان گرمیوں کے دوران آئے گا اور سال کے اسی وقت ان امتحانات کا انعقاد بھی کیا جا تا ہے ۔ برطانوی اساتذہ کا کہنا ہے کہ مسلمان بچوں کو برابر کا موقع فراہم کرنے کے لئے یہ امتحانات 12بجے سے پہلے شیڈول کئے جائیں ۔ اس حوالے سے امتحانات کے بورڈ نے یقین دہانی بھی کرائی ہے کہ وہ مسلمانوں کے نمائندوں کی مشاورت سے طے شدہ شیڈول پر غور کرے گا ۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ برطانوی سکولوں میں مسلمان بچوں کی ایک بڑی تعداد پڑھتی ہے ۔ اساتذہ اور طلبا پورا سال امتحانات کے لئے محنت کرتے ہیں ۔ ایسے میں بورڈ کی ذمہ داری ہے وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ اس طرح کے مسائل سے بچوں کی کارکردگی متاثر نہ ہو ۔