14کروڑ لیٹر پانی ضائع
پورٹ لینڈ(بیورو رپورٹ) امریکی شہر پورٹ لینڈ میں انتظامیہ 14کروڑ لیٹر پانی صرف اس بات پر ضائع کرنے کی منصوبہ بندی کر چکی کہ پانی کے تالاب کے پاس ایک شخص نے پیشاب کیا تھا۔تفصیلات کے مطابق پورٹ لینڈ شہر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پانی کے اس تالاب کو شہر میں پینے کے لئے فراہم کیا جاتا ہے لیکن ایک شخص نے تالاب کے جنگلے پر کھڑے ہو کر پیشاب کر دیا تھا۔ تالاب کے ایڈ منسٹریٹر ڈیدڈ شاف ک کہنا ہے کہ اُن کے پاس ویڈیو فوٹیج موجود ہے جس سے معلوم ہوا کہ بدھ کی رات پانچ نامعلوم شخص سیر کے لئے نکلے ہوئے تھے ۔ ان لوگوں میں سے ایک شخص نے تالاب کے جنگلے پر کھڑے ہو کر پیشاب کر دیا ۔ ایڈ منسٹریٹر کا کہنا ہے کہ ان کا شہر کے لوگوں سے وعدہ ہے کہ وہ انہیں صاف پانی مہیا کریں گے لیکن اب یہ پانی صاف نہیں ہے لہذا یہ فیصلہ ہوا ہے کہ یہ پانی ضائع کر دیا جائے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ تین سال قبل شہری حکومت نے 32لاکھ لیٹر پانی بھی اسی وجہ سے ضائع کیا تھا۔