بھارتی انتخابات ،ورون گاندھی اور پرنیکا گاندھی میں نوک جھونک

بھارتی انتخابات ،ورون گاندھی اور پرنیکا گاندھی میں نوک جھونک
بھارتی انتخابات ،ورون گاندھی اور پرنیکا گاندھی میں نوک جھونک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی سیاست کے اہم ستون اور ملک کی اشرافیہ میں شامل خاندانوں میں سے ایک گاندھی فیملی کی اندرونی چپقلش یا کھلے عام نوک جھونک کم ہی دیکھنے کو ملتی ہے لیکن اس انتخابی ماحول میں نئی گاندھی نسل کے درمیان سیاسی بحث زبان درازی کی حد تک جا پہنچی، پرینکا گاندھی کے مطابق ورون گاندھی غلط راستے پر چل پڑے ہیں، جبکہ ورون کا موقف ہے کہ پرینکا نے شائستگی کی حدیں پار کر دی ہیں۔ کانگریس کی صدر سونیا گاندھی، پارٹی کے نائب صدر اور ان کے صاحبزادے راہول گاندھی اگر آس پاس کے حلقے رائے بریلی اور امیٹھی سے انتخابی میدان میں ہیں تو پڑوسی ضلع سلطان پور سے ہی راہول کے چچازاد بھائی ورون گاندھی اہم اپوزیشن جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے ٹکٹ پر انتخاب لڑ رہے ہیں۔ ورون گاندھی بی جے پی کے نوجوان رہنما ہیں جواپنے والد آنجہانی سنجے گاندھی کی سیٹ پر انتخابی میدان میں ہیں۔ اسی علاقے میں راہول گاندھی کی بہن پرینکا گاندھی آج کل اپنی ماں اور بھائی راہل کی انتخابی مہم چلا رہی ہیں۔ انتخابی مہم کے دوران پرینکا کے ایک بیان سے ورون اور پرینکا میں بیان بازی کا دور شروع ہوا۔ 34 سالہ ورون نے کہا کہ اتنے برسوں میں میں نے کبھی اپنی تقریروں میں سعادت مندی کی حد پار نہیں کی، چاہے یہ میرے خاندان کا معاملہ ہو یا کسی سیاسی پارٹی کے سینیئر لیڈر کا معاملہ ہو۔