پراسرارطیارے نے امریکیوں کی نیندیں اُڑادیں

پراسرارطیارے نے امریکیوں کی نیندیں اُڑادیں
پراسرارطیارے نے امریکیوں کی نیندیں اُڑادیں
کیپشن: Suspected plane

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کنیاس (نیوز ڈیسک) امریکہ کی فضاﺅں میں پرواز کرنے والے پراسرار طیارے نے میڈیا کو الجھن میں ڈال دیا ہے۔ گزشتہ ماہ ٹیکساس میں ایک منفرد ساخت کے طیارے کی تصویر ایک شہری کی جانب سے لی گئی تھی۔ اب اسی قسم کے طیارے کی ایک نئی تصویر کنیاس شہر کے ایک شہری نے لی ہے تاہم یہ تصاویر موبائل کیمروں سے لی گئی ہیں لہٰذا یہ معلوم نہیں کیا جاسکتا کہ ان طیاروں کا سائز کیا ہے یا یہ کتنی بلندی پر پرواز کررہے تھے۔ ایوی ایشن کے ایک جریدے نے اس حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ یہ جدید ترین امریکی بمبار طیارے کا پروٹو ٹائپ ہے جبکہ ایک سابق فوجی کا کہنا ہے کہ یہ ایس آر 72جاسوس طیارہ ہے جو بغیر پائلٹ کے پرواز کرنے اور ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں امریکہ کے ایک کونے سے دوسرے کونے تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتا ہے تاہم یہ طیارہ بنانے والی کمپنی ”لاک ہیڈ“ کا کہنا ہے کہ اس کے طیارے ابھی پرواز کے لئے تیار نہیں۔ یہ خیال بھی ظاہر کیا گیا ہے کہ یہ بی 52 بمبار طیارہ ہے لیکن فوٹو گرافرز کا کہنا ہے کہ انہوں نے امریکی ایئربیس سے معلومات لی تو معلوم ہوا کہ جن دنوں میں یہ طیارے نظر آئے ان دنوں بی 52 کی کوئی پرواز شیڈول ہی نہیں تھی۔ غرضیکہ ان طیاروں کے بارے میں امریکی میڈیا میں طرح طرح کی قیاس آرائیاں جاری ہیں اور پینٹا گون کی جانب سے بھی کسی قسم کے ردعمل کا اظہار نہیں کیا گیا۔ ایوی ایشن ماہرین بھی حیران ہیں کہ جدید ساخت کا پراسرار پروازیں کرنے والا طیارہ دراصل ہے کیا؟