فنگر پرنٹس قابل اعتبار شہادت نہیں ،یہ بدل جاتے ہیں:برطانوی ماہر

فنگر پرنٹس قابل اعتبار شہادت نہیں ،یہ بدل جاتے ہیں:برطانوی ماہر
فنگر پرنٹس قابل اعتبار شہادت نہیں ،یہ بدل جاتے ہیں:برطانوی ماہر
کیپشن: pic

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(خصوصی رپورٹ) انسانی انگلیوں کے پرنٹ شناخت کرنے کے حوالے سے سو فیصدی درست نہیں ہوتے اور ان میں فنی جھول کا احتمال پایا جاتا ہے،برٹش ہوم آفس سے منسلک پہلے فورینسک سائینس ریگولیٹر سلور مین جنہوں نے میٹرو پولیٹن پولیس کیلئے فنگرپرنٹس کے حوالے سے سسٹم کو بھی متعارف کرایا تھا،کے مطابق ایک ہی شخص کے دوفنگر پرنٹس ایک جیسے نہیں ہوتے۔ ایک ہی شخص کے یکے بعد دیگرے دو فنگر پرنٹس حاصل کیے جائیں تو ہر دفعہ کا پرنٹ پہلے سے الگ ہو گا۔س حوالے سے انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ چند عوامل جن میں جوانی میں جلد کا ایک سا ہونا اور بڑھاپے میں اس کا پھیل جانابھی اس شناخت کے اس عمل کو ناقابل اعتبار بناتا ہے۔ انہوں نے جوڈیشری پر زور دیا کہ اس حوالے سے کسی بھی شہادت کو مستند نہ جانا جائے کیونکہ ایک ہی شخص کا ہر دفعہ کا فنگر پرنٹ بعد والے سے مختلف ہو گا۔